ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس واپسی کو لے کر نجی اسکول من ما نی کررہے ہیں

فیس واپسی کو لے کر نجی اسکول من ما نی کررہے ہیں

Mon, 10 Apr 2017 11:31:10    S.O. News Service

نئی دہلی،9 ؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بچے کا دوسرے اسکول میں داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کے سامنے فیس واپسی ایک بڑا مسئلہ بن کر آ رہا ہے۔مغربی اور وسطی دہلی کے کچھ اسکول فیس واپس کرنے سے صاف مکر رہے ہیں۔وہیں، کئی اسکول فیس ری فنڈنگ پالیسی دوبارہ نہیں آنے کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ایک سرپرست نے محکمہ تعلیم سے تحریری شکایت میں کہا کہ پہلی لسٹ میں ہی نام آنے کے بعد انہوں نے مغربی دہلی کے ایک مشہور اسکول میں اپنی بیٹی کا داخلہ کرایا تھا۔انہوں نے تقریبا 55000روپے اور کتابوں کے نام پر 4000ہزار سے زیادہ روپے دئیے تھے۔اب ان کی بیٹی کا نام دوسرے اسکول میں لاٹری سسٹم سے آ گیا۔جب وہ اسکول سے فیس واپس لینے گئے ،توانہیں صاف انکار کر دیا گیا۔وہیں، ایڈمشن نرسری ڈاٹ کوم ویب سائٹ پر بھی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں۔والدین نے بتایا کہ انہوں نے بھی مغربی دہلی کے ایک اسکول میں 28ہزار دے کر بچے کا داخلہ کرایا تھا، انہوں نے جب اپنے بچے کو داخلہ دوسرے اسکول میں کرانے کی بات کہہ کر فیس واپس مانگی، تو اسکول نے سخت موقف اپنا لیا، اسکول نے صاف کہا کہ ایسی کوئی نئی پالیسی نہیں ہے۔


Share: